آئی ایم ایف سے معاہدے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

0
665

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں۔ کہا آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پاگیا، تفصیلات قومی اسمبلی کی لائبریری میں رکھوا دیں، آج رات تک وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر بھی جاری کردی جائیں گی، شفافیت کیلئے جو دیکھنا چاہے، دیکھ سکتا ہے۔ دعویٰ کیا کہ اسٹیٹ بینک کے اندازوں کے مطابق اگر ان کی گائیڈ لائن پر عمل کریں اور ہمارے دوست دوبارہ منتخب ہوکر آجائیں تو 38 فیصد پر پہنچنے والی مہنگائی کی شرح 2 سال میں 7 فیصد پر واپس آسکتی ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف معاہدے کی دستاویز قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔ ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ نواں ریویو ہونا چاہئے، دستاویز پیش کردیں، یہ کام شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے کیا جا رہا ہے، تمام دستاویز وزارتِ خزانہ کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں، ان تمام دستاویز کی نقول قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی لائبریری میں بھی بھجوا رہا ہوں۔

SHARE

LEAVE A REPLY