چاند نظر نہیں آیا۔مفتی منیب۔۔چاند نظر آیا ہے،فواد چوہدری

0
1407

ملک بھر میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الاضحیٰ یکم اگست کو منائی جائے گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئر مین مفتی منیب الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد یکم ذی الحج 23 جولائی کو ہو گی جبکہ عید الاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔

قبل ازیں لاہور اور کوئٹہ میں ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی جس کے بعد زونل کمیٹیوں نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کردیا تھا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ فواد چودھری نے کہا ہے کہ کراچی اور گردو نواح میں آج چاند نظر آ جائے گا۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ذوالحج 1441 ہجری کے چاند کی پیدائش ہوچکی، چاند کی پیدائش رات 10 بجکر 33 منٹ پر ہوچکی، بادل ہونے کی صورت میں رویت ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سائنسی لحاظ سے چاند نظر آچکا ہے، بادل ہیں تو چاند کہاں سے نظر آئے گا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’دنیا کامران خان کیساتھ‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کا مزید کہنا تھا کہ وہ کہتے ہیں بادلوں کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا، بادل ہیں تو چاند کہاں سے نظر آئے گا۔ بادلوں پر بحث کریں گے تو پھر آپ کی مرضی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی حلال ہے یا حرام علماء کرام پہلے یہ طے کرلیں، نماز گھڑی دیکھ کر ہوسکتی ہے تو چاند ٹیکنالوجی سے کیوں نہیں دِکھ سکتا۔

SHARE

LEAVE A REPLY