نیب لاہور نے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کو 15 اگست کو طلب کرلیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق نیب نے دونوں بھائیوں کو نجی ہائوسنگ اسکیم سے متعلق معاملے میں طلب کیا اور اپنے ہمراہ متعلقہ ریکارڈ لانے کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے خواجہ برادران کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے ،ان پر لاہور کی نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں مبینہ گھپلوں اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے ۔
نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو اپنے دفاع میں متعلقہ ریکارڈ ساتھ لانے کے لئے کہا ہے ،اس سے پہلے بھی خواجہ برادران طلب کئے جاچکے ہیں۔













