روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ شمالی شامی صوبے ادلب میں باغیوں کی جانب سے جارحانہ اقدامات کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

سوچی میں شام میں قیام امن کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس کے بعد پوٹن نے کہا کہ ادلب میں غیر عسکری علاقے کا قیام ایک عارضی اقدام تھا۔ واضح رہے کہ روس اور ترکی نے گزشتہ برس شمالی شام میں ایک غیر عسکری علاقے کے قیام پر اتفاق کیا تھا۔

شام کے موضوع پر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی میزبانی میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں ایران اور ترکی کے صدور نے شرکت کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY