يمن ميں جنگ بندی سے متعلق ايک معاہدے کو بچانے کے ليے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کا ايک اجلاس بدھ کو منعقد ہوا۔
يہ اجلاس بند دروازوں کے پيچھے ہوا اور اس ميں اس ادارے کے خصوصی مندوب برائے يمن مارٹن گرفتھس بھی شریک تھے۔ فريقين اس سلسلے ميں فکر مند ہيں کہ پچھلے سال دسمبر ميں اسٹاک ہوم ميں طے پانے والے سمجھوتے کی شرائط پر حقيقی معنوں ميں عملدرآمد ابھی تک ممکن نہيں ہو سکا۔











