پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے افتتاحی میچ سے قبل میوزک پروگرام کی ریکارڈنگ استنبول میں جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان کا کہنا ہے کہ اس بار کوئی باضابطہ افتتاحی تقریب نہیں ہوگی، میوزک شو ہوگا جس میں علی ظفر بطور اداکار جلوہ گر ہوں گے۔

وسیم خان نے کہا کہ نصیبو لال سمیت 4 گلوکار استنبول کی لوکیشن پر ریکارڈنگ کر رہے ہیں، ریکارڈ کیا ہوا پروگرام ایڈٹ کرکے ٹی وی پر دکھایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہفتے کو پی ایس ایل6 کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY