موصل، ساڑھے سات لاکھ افراد اب بھی داعش کے نرغے میں

0
1003

عراقی شہر موصل میں اب بھی تقریبا ساڑھے سات لاکھ افراد انتہا پسند گروہ داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں رہ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں کے مطابق عراقی فورسز کی کامیاب پیشقدمی کے باوجود اب بھی موصل میں محصور لاکھوں لوگوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔ دریں اثنا عراقی فورسز نے مغرب کی سمت سے موصل کی طرف پیشقدمی شروع کر دی ہے۔

بغداد حکومت نے گزشتہ روز ہی کہا تھا اس شہر کے مشرقی علاقوں کو جہادیوں سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY