پاکستان سپرلیگ کے چھٹے میچ میں آج دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد کراچی کنگز کے بابر اعظم اور شرجیل خان نے اسلام آباد کے بولرز کی درگت بنادی۔

دونوں بیٹسمینوں نے پی ایس ایل میں کسی بھی وکٹ کیلئے سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ بنادیا۔

اس سے قبل پی ایس ایل کی سب سے بڑی شراکت 157 رنز کراچی کنگز کے بابر اعظم اور لونگ اسٹون نے بنائی تھی۔

اس دوران شرجیل خان نے پی ایس ایل 6 کی پہلی سنچری اسکور کی۔میچ نیشنل اسٹیڈیم کے خوبصورت اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ۔ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا پہلا مرحلہ کراچی میں جاری ہے۔

دونوں ٹیمیں اب تک ایک ایک ہی میچ جیت سکی ہیں اور ٹیبل پر دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام سات بجے شروع ہوگا جسے جیوسوپر براہ راست دکھائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY