پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی۔
پی سی بی نے ٹک ٹاک پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنالیا ہے جس پر کافی ویڈیوز شیئر کردی گئی ہیں۔
PCB کی ٹک ٹاک پر انٹری
ٹک ٹاک پر موجود پی سی بی کے اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہے۔
پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز میں قومی کرکٹ ٹیم کے میچز سمیت کرکٹرز کی ویڈیوز شامل ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پی سی بی کی ویڈیوز کو ہزاروں کی تعداد میں لائک کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب پی سی بی نے اپنے اکاؤنٹ سے ابھی تک کسی بھی صارف کو فالو نہیں کیا۔












