پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نےکہا ہےکہ ہماری خواہش تھی کہ پی ایس ایل میں ہمارے زیادہ میچز پشاور میں ہوں۔

لاہور میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم کا کہنا تھا کہ ٹیم کے لیے اچھے سے اچھا اسکواڈ سلیکٹ کرنےکی کوشش کی گئی ہے، پشاور زلمی کے اسکواڈ میں سینیئر اور جونیئر کے ساتھ باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں، 8 سالوں میں پلے آف مرحلے تک پہنچے اور 4 فائنل کھیلے، اس سال بھی اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر سال اچھے بولرز پک کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس سال بھی اچھے بولرز پک کیے ہیں، ہمارے پاس غیر ملکی اور مقامی کھلاڑیوں کا اچھا پول موجود ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY