جمال خاشقجی قتل کیس، سماعت ترکی سے سعودی عرب منتقل کرنے کا فیصلہ

0
725

ترکی کی عدالت نے جمال خاشقجی کے قتل کے مقدمے کی سماعت روک کر مقدمے کو سعودی عرب منتقل کرنے کے حق میں فیصلہ سنادیا۔

خبر ایجنسی ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر نے 26 سعودی مشتبہ افراد کے مقدمے کی سماعت روکنےکی درخواست کی تھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق مقدمے کی سماعت سعودی عرب منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تھی، ترکی کے وزیر انصاف نے کہا تھا کہ حکومت اس درخواست کو منظور کرے گی۔

واضح رہے کہ جمال خاشقجی کو 2018ء میں استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY