امریکا کی طرف سے ایرانی عالمی جوہری ڈیل سے دستبرداری کے باوجود اس ڈیل کے فریق دیگر ممالک نے عہد کیا ہے کہ وہ اس تاریخی ڈیل کو بچانے کی خاطر ہر ممکن کوشش کریں گے۔ جمعے کے دن ویانا میں ایک اہم ملاقات کے بعد وزرائے خارجہ نے کہا کہ اس مقصد کی خاطر ایران کو زیادہ مالی مراعات دی جائیں گی۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ امریکی دباؤ کے باوجود دیگر ممالک کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔












