عالمی سطح پر کرونا کیسز میں پھر اضافہ

0
844

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ گزشتہ سات ہفتوں کے دوران پہلی مرتبہ عالمی سطح پر کرونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ حکام نے کرونا کیسز میں ایک بار پھر بڑی تعداد میں تیزی آ سکتی ہے۔

کرونا وائرس پر ڈبلیو ایچ او کی تکنیکی ٹیم کی سربراہ ماریا وین کرخوو نے پیر کو ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ “ہمیں سخت احتیاط کی ضرورت ہے، اگر وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں احتیاط نہ کی گئی یہ دوبارہ پھیل سکتا ہے۔”

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس گیبراسس کا کہنا ہے کہ کرونا کیسز میں حالیہ اضافہ چار خطوں میں سامنے آیا ہے جن میں امریکہ، مشرقی بحیرہ روم، یورپ اور جنوب مشرقی ایشیا شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وبا میں ایک مرتبہ پھر اضافہ مایوس کن ہے مگر حیران کن نہیں۔ کیسز کے حالیہ اضافے کی وجہ حفاظتی اقدامات میں سستی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسی پروگرام کے ڈائریکٹر مائیکل رایان کہتے ہیں اس وقت وائرس کافی حد تک کنٹرول میں ہے اور یہ سوچنا حقیقت کے برعکس ہے کہ عالمی وبا رواں برس کے اختتام تک ختم ہو جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY