برطانوی شہزادہ ہیری کی کتاب کے اقتباسات میں سے حیران کُن باتیں سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق شہزادہ ہیری نے کہا ہے کہ بڑے بھائی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے مجھے نازی فوجی کی طرح لباس پہننے پر مجبور کیا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری کی کتاب ’اسپیئر‘ 10 جنوری کو شائع ہورہی ہے جس میں انہوں نے کئی انکشافات کیے ہیں۔
اس کتاب کے سامنے آنے والے کچھ اقتباسات کے مطابق شہزادہ ہیری نے 2005ء کی ایک تقریب میں نازی فوجی کو وردی پہننے کے فیصلے کا الزام بڑے بھائی اور ان کی اہلیہ پر عائد کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری نے مزید دعویٰ کیا کہ شہزادہ اور شہزادی پارٹی کے لیے تیار ہوتے ہوئے مجھے دیکھ کر ہنس پڑے تھے۔
رپورٹس کے مطابق اُس وقت شہزادہ ہیری کی عمر 20 سال تھی اور نازی فوجی کی وردی پہننے پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
اس کے علاوہ برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری نے اپنی آنے والی کتاب میں افغانستان میں اپاچی ہیلی کاپٹر پائلٹ کی ڈیوٹی کے دوران 25 افراد کو ہلاک کرنے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
علاوہ ازیں انہوں نے کتاب میں یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اہلیہ میگھن مارکل سے متعلق ہونے والی بات چیت کے دوران ہوئے جھگڑے میں بڑے بھائی شہزادہ ولیم نے ان کا گریبان پکڑا اور مار پیٹ کی۔
…………………………
شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں شہزادہ ولیم پر سنگین الزامات لگادیئے۔
برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق شہزادہ ہیری کی سوانح عمری جلد منظر عام پر آنے والی ہے جس میں انہوں نے شہزادہ ولیم پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
برطانوی اخبار کے مطابق شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں شہزادہ ولیم نے غصے میں اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا تھا، یہ واقعہ 2019ء میں لندن میں پیش آیا۔
پرنس ہیری نے اپنی سوانح عمری میں تفصیلات لکھتے ہوئے بتایا کہ اپنے بھائی ولیم سے ان کے تعلقات میگھن مارکل سے شادی کے بعد خراب ہوئے جب ولیم نے میگھن کے بارے میں سخت الفاظ کہے۔
بات اتنی بڑھ گئی کہ ولیم نے ان کا کالر پکڑا اور اٹھا کر زمین پر گرادیا جس سے ہیری کی کمر میں چوٹ لگی لیکن اس بات کا زیادہ تذکرہ نہیں کیا گیا۔
دی گارڈین کے مطابق ہیری نے الزام لگایا کہ ولیم نے مجھ پر اُس وقت حملہ کیا جب میں نے اسے پانی کی پیشکش کی اور تلخ جملوں کے تبادلے کے بعد معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی۔
شہزادہ ہیری کی سوانح عمری جلد منظر عام پر آنے والی ہے جس کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے












