انٹر نیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائیٹز نے کہا کہ حکام کی جانب سے لگائے گئے ابتدائی تخمیوں کے مطابق سمندری طوفان ڈوریئن سے بہاما اوراباکو جزائر کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور 13 ہزار مکان یا تو تباہ ہو چکے ہیں یا انہیں بھاری نقصان پہنچا ہے۔

موسمیات کے ماہرین نے پیر کی صبح بہاماس جزائر سے ٹکرانے والے سری طوفان ڈوریئن کے لیے تباہ کن اور خطرناک کے الفاظ استمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیزہواؤں اور موسلادھار بارشوں سے زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

سمندری طوفان بہاماس کے لیے اس لیے بھی مزید خطرناک بن گیا ہے کیونکہ آگے بڑھنے کی اس کی رفتار سست پڑ گئی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ زیادہ وقت کے لیے بہاماس ٹہرے گا جس سے وہاں زیادہ تباہی مچائے گا۔

امریکہ کے طوفانوں پر نظر رکھنے والے مرکز نے پیر کے روز کہا کہ طوفان دو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب کی سمت بڑھ رہا ہےجب کہ طوفان کے اندر ہواؤں کی رفتار 270 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY