ڈاکٹر نگہت نسیم تمہیں کینسر نہیں ہے ۔ اظہاریئے اور شکریئے . قسط 3

0
1883

میرے عزیز دوستو !
یہ آپ بیتی لکھنا بلکل آسان نہیں تھا لیکن میں نے اس لئے لکھی کہ تکلیف دکھ اور موت سے آنکھیں ملانے کے بھی آداب ہوتے ہیں جو میں نے اس سفر میں سیکھے۔ اور مجھے میرے استاد اور راہنما جناب صفدر ہمدانی نے اس بات پر راضی کیا کہ بحیثیت ڈاکٹر، تخلیق کار اور آپ سب کی دوست ہونے کے ناطے میری زمہ داری بنتی ہے کہ آپ سب کے لئے ہمت اور امید بنوں ۔ اور یہ بھی کہ آپ سب کو کینسر کی بابت آگہی بھی دوں کہ تعلیم و تربیت ساتھ ساتھ ہو جائے ۔ اللہ پاک کی مہر اور برکتوں میں ہوں اور یہ سب آپ سب کی دعاؤں کے طفیل ہوا ہے ۔۔اور آج میں وہ سب کہہ پائی جو میرا سچ تھا۔
میرا ساتھ دینے کے لئے شکریہ ۔۔میرے لئے مجسم دعا بن جانے کا شکریہ ۔۔ مجھے اپنے خاندان کا حصہ بنانے کے لئے شکریہ ۔۔ میری احسانمندی قبول کیجئے ۔
آپ سب کے لئے بہت محبتیں اور دعایئں
ڈاکٹر نگہت نسیم

آیئے مزید تبصرے پڑھتے ہیں ۔۔ جو محبتوں میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔۔ یہ آپ ہی کی خوبصورت دلوں کی گواہیاں ہیں ۔۔

Safdar Hamadani
خالق لوح وقلم نے ابھی آپ سے بہت سے کام لینے ہیں اور اُس نے یہ تلخ تجربہ بھی اسی لیئے کروایا کہ آپ کے اس تجربے اور تحریر سے نہ جانے کتنے لوگوں کو حوصلہ ملے گا۔ یہ طے ہے کہ کینسر میں نوے فیصد انسان کا عزم حوصلہ اور استقامت کینسر کو شکست دیتے ہیں اور آپ کے پاس یہ سب اوصاف پہلے سے موجود ہیں اور اب خدائے محبت نے ان میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ آپ کے شوہر اور بچوں نے جیسے آپکا ساتھ دیا, حوصلہ بنے وہ بھی قابل تعریف ہے۔ آپکے شوہر آفتاب نے آپکی استقامت میں اضافہ کیا۔ اگلی کسی قسط میں لوگوں کو علم ہو گا کہ دعا کی طاقت کیا ہوتی ہے اور دنیا میں کس کس جگہ پر آپکے لیئے دعائیں ہوئیں۔ پرودگار آپ پر مہربان ہے اور انشااللہ مہربان رہے گا۔ وطن عزیز میں معاملات الگ ہیں لیکن مغرب،امریکہ اور آسٹریلیا جیسے ممالک میں کینسر کے مریض تشخیص اور علاج کے بعد بیس بیس سال بھی زندہ رہتے ہیں۔

DrSarwat Rizvi
میری پیاری مسحا صفت دوست
اللہ آپ کو صحت اور سلامتی کے ساتھ مکمل شفایاب فرمائے ۔۔۔آپ صرف دوست ہی نہیں میری تو معالج بھی ہیں ۔۔۔کتاب چہرہ کی اس دس برس کی رفاقت میں میں نے تو آپ کو روحوں کا کینسر دور کرتے دیکھا ہے ۔ہم کم ملے کم بات ہوئ تب بھی رچ کے ملے کھل کر بات ہوئ۔آپ کے اس سفر میں آپ کے ساتھ ہو. اور رہوں گی کہ آپ ہر پل دل اور دعا میں رہنے والی شخصیت ہیں۔آپ اوربابا صاحب محبت اور شفقت کا خزانہ ہیں ڈھیروں دعائیںھمت اور حوصلے کی مثال ہیں ڈاکٹر نگہت ۔۔ان کو روحوں کا کینسر دور کتےدیکھا ہے ۔ان کی یہ تحریر اور تجربہ جانے کتنے لوگوں کو اس مرض کے خلاف لڑنا اور جینا سکھائے گا۔اور پھر جب آپ جیسے مینٹور کا ساتھ ہو تو مشکل سے مشکل وقت میں ڈھارس بندھی رہتی ہے اللہ آپ دونوں کو سلامت رکھے ۔آمین

Riffat Abbasi
O m g When is this happen Allah bless you Healthy And life my prayers are with you love you a lot my dear sister

Dilshad Nasim
For God sake plz na likho mjh se saha nai jae ga

Musarrat Bano
Allah tumhain slamat rakhai hamesha sehat wali naimat se mala maal raho…Itna bhi koi zaroori nahi ye sab likhna aur Doctor bhi insan hotay bimar bhi hojatay hain…hamain dukhi mat karo please

Maryam Rana
اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے آمین

Muneeb Gondal
خدا آپ صحت والی لمبی زندگی عطاء کرے

Samina Merajuddin
آپ نے تو حیران اور پریشان کر دیا۔ مجھے یقین نہی آ رہا تھا کہ یہ پوسٹ آپ کی خود کے بارے میں ہے۔ میں تین بار اس کا کیپشن پڑھا۔۔۔اللہ آپ کو بہت بہت بہت صحت دے۔ آپ کے لئے ڈھیروں دعائیں ہیں۔
مگر تھوڑا سا شکوہ ہے کہ اتنی اہم پوسٹ میں آپ نے ٹیگ میں میرا نام نہیں لکھا۔

Ahsan Butt
اللہ پاک صحت و سلامتی والی طویل زندگی عطا فرمائے، آمی

Bint E Hawwa
اللہ پاک صحت و سلامتی والی طویل زندگی عطا فرمائے__””
خدا آپ کو صحت وعافیت کے ساتھ رکھے__
آمین یارب العالمین)”

Fariha Ahmreen
Very difficult time when you hear the News one is numb inside but shows brave face to husband family and friend I remember when I call you and told you it was just like walking on clouds

Farah Mani
ALLAH Pak apko hamesha apne hifzo aman me rakhe or lambi sehet wali khushiyo bhari zindagi ata kre ameen ap bhot bhot achi khatoon hé luv u allways

Afshan B
Nighat Nasim love you too 💗 stay connected with friends

Iffat Navaid
شاباش ۔ جیو تو ایسے ۔۔۔بہت زیادہ پیار

Abid Ali Baig
اللہ کریم جلد مکمل صحت عطا فرمائے ۔آمین

Shahzad Ahmad
ڈاکٹر صاحبہ اللہ تعالی آپ کو صحت کے ساتھ لمبی عمر عطا کرے میں لفاظی سے کام نہیں لے رہا جب سے آپ کو انٹرنیٹ کے ذریعے جانا ہے دل سے آپ کے لئے آپی کا لفظ نکلتا ہے اللہ میری آپی کو جلداچھا کردے اور زندگی کی تمام تر خوشیاں آپی کو نصیب ہوں۔شہزاد احمد

انجم سلیمی
صحت و سلامتی کی ساری مقبول دعائیں آپ کے لیے ہم سب کی طرف سے، بہت جئیں اور ہمیں بھی اپنے ساتھ زندہ رہنے کا احساس دلاتی رہیں،

Muhammad Abdullah
Allah behtreen sehat se nawazay apko ameen

Imran Baloch
یقین ہی نہیں آ رہا ہے کہ آپ اس خطرناک بیماری کے سے حالت جنگ میں ہیں۔اس تکلیف بابت جان کر دکھ ہوا ۔مشکل ہے کہ اس بارے جان سکیں ۔۔اللہ آپ کو صحت و تندرستی دے ۔۔شاد رہیں آباد رہیں ۔

Afsheen Saleem
آپا یہ کیا کہہ رہی ہیں؟؟ کب ہوا یہ؟؟ آپ تو بہت سوں کی امید ہیں، اللہ کریم صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائیں آمین ڈھیروں دعائیں۔

Noshi Aqeel
شکر اللہ کا جس نے آ پ کو صحت یاب کیا اللہ مکمل صحت یابی عطا کرے لمبی عمر دے آ مین ۔۔۔۔ بہت بہادر نگہت اپی ہیں ماشااللہ ۔۔۔۔ آنسو آنکھوں میں ہیں میں پورا نہیں پڑھ سکتی ۔

Jaffar Hussain
اتنے خوبصورت دل و دماغ کی مالک ۔۔۔۔اوہ میرے اللہ جی۔۔۔۔ پلیز نہیں

Arshad Iqbal
ارےےے ۔۔ کیا ہوا آپی ؟ اللہ آپ کو مکمل صحت یاب فرمائے آمین۔

Gul E Naukhaiz Akhter
اللہ تعالی آپ کو صحت و سلامتی والی زندگی عطا فرمائے۔۔۔آپ انتہائی بہادر ہیں

شائستہ کنول عالی
ارے ۔۔۔اس خوشبو جیسی خاتون کو کینسر کیسے ہو سکتا ۔۔۔یہ تو خود زندگی ہے پیار ہے زندگی کی رونق ہے ۔اس کی مسکراہٹ اداسی دور کرتی ہے یہ تو خود سراپا شفا ہے ۔
میری جان میری دعائیں آپ پر سایہ کیے ہوئے ہیں ۔۔۔جلد صحت یاب ہوں ۔

Safi Sarhadi
Umeed hai Sb jald tek hoga.. stay strong ..

Sadia Kashif
شکر اللہ کا اپ اب صحت یاب ھیں ۔۔۔۔ ماشاءاللہ اللہ تعالیٰ آپ کو ھر بری نظر سے بچائیں ۔۔۔۔ آمین صحت مند زندگی عطا فرمائیں آمین

Fazal Haq
آپ کی صحت و سلامتی اور درازئ عمر کیلئے انگنت دلی دعائیں
May be an image of text that says “Always Remember, You are Braver than you believe Stronger than you think. More Beautiful than you imagine. AND Loved more than you know.”

Erum Zehra
مجھ سے مکمل پڑھا ہی نہیں گیا کیپشن اور ٹائٹل سے ہی آنکھیں بھر آئیں اور جو محسوس کر رہی ہوں اسوقت وہ بھی لکھنے سے قاصر ہوں…. اللہ پنجتن پاک , بیمار ِ کربلا کے طفیل آپ کو جلد از جلد مکمل صحتیابی عطا فرمائے آمین ۔۔ آپ کے لیے ڈھیروں پیار ہمیشہ ہستی مسکراتی رہیں۔

Maqsood Wafa
میرا تو دل کسی نے مٹھی میں لے لیا… کچھ نہیں کہا جا رہا مجھ سے……. کتنا جابر حوصلہ ہے آپ کا. ۔۔اے میری دوست ،میری پیاری آپا، میرا لرزتا ہوا دل آپ کے لیے سراپا دعا ہے

Samina Tabassum
میری پیاری ہنستی کھیلتی بہادر نگہت نسیم!

Sadia Sethi
I love ❤️ u 👩‍⚕️ dr Nighat Nasim

Umar Wahid
جلدی صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔ آپ ہمیشہ مسکراتے رہے

Jahanara Lutfi
اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے۔۔ہمیشہ میری پیاری بہن جگمگاتی رہو

Shahida Majeed
اللہ آپکو سلامت رکھے اور صحت کاملہ والی زندگی سے نوازے ..آپ تو ہمیں بہت پیاری لگتی ہیں آپکے لئے بہت بہت دعائیں ..

Khalid Nadeem Shani
آپ جئیں ہزاروں سال ۔۔۔ ہر دم سلامتی ہو ہر دم خیر

Rubina Mir
اللہ پاک آپ کو جلد صحت یاب کرے.آمین

Rabia Shaikh
May Allah bless you with strength and recovery my dear

Nighat Nasim
Rabia Shaikh My dear respected friend renowned Gynaecologist Dr Rabia Shaik You saved me physically and spiritually with the right advice at right time. Your kindness and humanity will stay as a blessing with me for the rest of my life .. 🙏

Rabia Shaikh
Nighat Nasim stay blessed my dear friend

Noon Jeem
مولاُکریم آپ کو اپنی حفاظت میں رلھے ارو کامل شفا عطا کرے۔ آمین۔

Midhat Syed
You are a legend Nighat Nasim . May Allah bless you with strength and lots more happiness. Keep doing the good work my dear

Nighat Nasim
Midhat Syed my sweetheart you are a gift from God ..your friendship is an honour for me .. you should be proud of your self being vigilant and a great Doctor. You and Dr Rabia Shaikh are a blessing for me .. believe me, to have a doctor like you is like a heaven on Earth. God bless you…

Midhat Syed
Nighat Nasim Thanks 😊

Kiran Siddiqui
آپ کو کینسر؟؟؟؟؟؟؟؟ نہیں ۔۔۔۔ آپ کے لیۓ ہر لمحہ دُعایں۔

Zeest Welfarefoundation
اللہ تعالی آپکو صحت والی لمبی عمر عطا فرمائے آمین

Muhammad Shabbir
اللہ تعالی آپکو صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے آمین

Chaudhary Masood Ahmad
Respected Doctor Nighat Nasim Ji
دعا ہے کہ اللہ پاک آپ پر اپنا رحم و کرم فرماتے ہوئے جلد صحت یاب فرمائیں آمین… آپ فیس بک کی فیک دنیا اور حقیقی زندگی میں بہت سے مایوس لوگوں کو حوصلہ دینے اور ان کی ہمت بندھانے والی ہستی ہیں، اللہ پاک آپ پر اپنا خصوصی کرم فرمائیں آمین

Khalid Saeed
May ALLAH bless you with complete recovery Aameen

Samyah Hashmi
اللہ تعالی آپکو صحت کاملہ عطا فرمائے

Sarwar Gazali
آپ کی ہمت قابل رشک ہے۔ اللہ تعالٰی آپ کو تندرستی و صحت کے ساتھ خوش رکھے۔۔۔آمین

Arshad Mehmood
اللہ پاک صحت دے گا کیونکہ اس نے بیماری سے لڑنے کا حوصلہ دیا ہے آپ کو.
جلد مکمل صحت یابی کی دعا.

Syed Javed Shah
أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوء ۔۔‏‎اللہ سبحان و تعالی پنجتنؑ پاک کے صدقے اپکو شفائے کاملہ عطا فرمائے ۔‏‎آمین یارب العالمین…

Noaman Tayyab
اللہ تعالیٰ صحت کاملہ عطا فرمائے۔ امین ۔

Azhar Ellahi
اللہ پاک میری آپی کو جلد صحت یاب کرے ۔ اور اس بیاری کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

Shafiq Dogar
اللہ پاک آپ کو جلد صحت یاب کرے.آمین

Tariq Mirza
نگہت بہن ، آپ بہت بہادر ہیں مجھے پوری امید ہے کہ آپ اس بیماری کو شکست دے دیں گی ، آپ سے ملاقات میں نہ اس بیماری کا ذکر ہوا اور نہ آپ کے چہرے سے عیاں ہوا ۔ جلد ہی ملاقات ہو گی انشاء اللہ

Zia Zaidi
آپ جس حوصلہ مندی سے جینے کی عادی ہیں پروردگار سے قوی امید ہے کہ اس مشکل وقت سے بھی جلد باہر نکل آئیں گی, انشاء الله ۔۔اللہ تعالیٰ آپ کو مکمل صحتیابی عطا فرمائے, آمین

Quaseem Akhtar
اللہ سے دعا ہے آپ جلد مکمل صحت یاب ہوں آمین

Sadia Aziz Afridi
اللہ آپ کو صحت وسلامتی کے ساتھ لمبی حیاتی عطا فرمائے۔۔ثم آمین

Mahar Arshad
میڈم آپ ڈھیروں جیئں سلامتی کی دعائیں آپ کے واسطے

Umesh Sharma
God bless you with sound health and happiness always

Najam Ul Hassan Khan
اللہ تعالیٰ آپ کو لباس صحت وعافیت سے نوازے آمین ثم آمین

Tanya Rehman
میرے دل کی کیا کیفیت ہے یہ آپ نہیں جان پا و گی ۔۔ کتنی تکلیف ہو رہی ہے۔۔ میں تو سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔کہ ایسی بیماری ہوگی۔۔۔نگہت اللہ پاک لمبی عمر عطا فرمائے۔۔۔ صحت کے ساتھ۔۔ سدا مسکراتی رہو۔۔ ہم سب کی مسیحا کو ہم ٹھیک دیکھنا چاہتے ہیں ۔۔

Hena Nasim
اللہ تعالی آپکو صحت والی لمبی عمر عطا فرمائے آمین .

Waheed Butt
اللہ پاک آپ کو صحتیابی عطا فرمائیں آپ واقعی بہت بہادر ہیں ۔۔ ہماری دعائیں ہمشہ آپکے ساتھ ہیں

Ayesha Javed
بہت پیار اور بہت بہت دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔ اللہ آپ کو ہر تکلیف سے دور رکھے ۔ دل کی گہرائیوں سے دعا ۔ الہی آمین

Ashraf Asmi
اللہ پاک کرم فرمائے آمین

M Asim Raza
آپ کی آپ بیتی بہت سے لوگوں کے لیئے حوصلے اور عزم کا باعث بنے گی۔ آپ کے مضبوط اعصاب اور لوگوں کی آپ کے لیئے دعائیں بہت جلد آپ کو اس بیماری سے شفایابی کی طرف لے جائیں گی۔۔ اللہ کریم آپ کو صحت عطا فرمائے

شعیب الحسن بوسال
اللہ تعالی آپکو صحت والی لمبی عمر عطا فرمائے آمین .

Osama Warsi
آپ کی ہمت قابل رشک ہے۔ اللہ تعالٰی آپ کو تندرستی و صحت کے ساتھ خوش رکھے۔۔۔آمین

Ayesha Khan
اللہ پاک آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائے اللہ پاک آپ کو لمبی اور صحت والی زندگی عطا فرمائے

Farida Masroor
اللہ آپ کو مکمل صحت عطا فرمائے ۔۔شاد و آباد رکھے ۔۔آمین

Najeeb Jamal
یقین نہیں ہوتا آپ سی زندگی اور اس کی عملیت سے بھرپور شخصیت جسم کے خطرناک ناسور سے لڑ رہی ہے خدا اپنا فضل کرے گا۔

جاری ہے
ڈاکٹر نگہت نسیم

SHARE

LEAVE A REPLY