امریکا ٹک ٹاک کےچینی مالکان پردباؤ ڈال رہا ہےکہ وہ اپنےاسٹیکس بیچ دیں کیونکہ اس سےامریکا کی قومی سلامتی کوتحفظات ہیں،چین نےاسکی سختی سےمخالفت کردی۔
چین کی وزارت کامرس کی ترجمان شو جوئتنگ نےکہا ہے کہ امریکا شارٹ وڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک کےچینی مالکان کواسٹیکس بیچنےپرمجبورکررہا ہےاوریہ کسی صورت ہمیں قبول نہیں۔
چین کی وزارت کامرس کی ترجمان نے مزید کہا کہ اس طرح ساری دنیا میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مجروح ہوگا،بشمول چین کے،امریکا میں اگرمصنوعات اورخدمات کواس طرح بےوقعت کیا جائے گا،اوراس طرح ٹک ٹاک کوبیچنے پرمجبورکیا جائے گا، توسرمایہ کاروں کا کیا ہوگا؟اگریہ رپورٹس درست ہیں توچین اس کی بھرپورمخالفت کرتا ہے۔
دوسری جانب ٹک ٹاک کے سی ای اوشوزی چیوکوامریکی کانگرنس کے سامنے سوال جواب کےلیے پیش کیا گیااورپانچ گھنٹوں تک امریکا کی قومی سلامتی پر چبھتے ہوئے سوالوں کی بوچھاڑکی گئی۔













