پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری اور محمود الرشید جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

0
1018

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری اور محمود الرشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل نے ماڈل ٹاؤن میں سیاسی جماعت کے دفترکو جلانے کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پولیس نے دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کو 14 روزہ ریمانڈ پرجیل بھیج دیا اور ملزمان کو 7 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY