افغانستان نے زمبابوے کو ابوظہبی ٹیسٹ 6 وکٹ سے ہرا کر دو میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں ہونے والے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں زمبابوین ٹیم تین سو پینسٹھ رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ راشد خان نے سات وکٹیں حاصل کیں۔

ایک سو آٹھ رنز کا ہدف افغانستان نے آسانی سے 4 وکٹ پر پورا کر لیا۔ افغان ٹیم کی جانب سے رحمت شاہ نے 58 جبکہ ابراہیم زردان نے 29 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ رحمت شاہ نے ٹیسٹ کیرئر کی تیسری نصف سنچری مکمل کی۔

خیال رہے کہ پہلی اننگز میں پانچ سو پینتالیس رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کی تھی۔ اس کے جواب میں زمبابوے دو سو ستاسی رنز پر آؤٹ ہو کر فالوآن کا شکار ہو گئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY