سینئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہ کرنے کے حوالے سے اپنے عملے پر الزام انتہائی سنگین معاملہ ہے۔
گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور شدہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد دونوں بل قانون بن گئے ہیں۔
تاہم آج صدر عارف علوی نے اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دسختط کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے عملے نے میری مرضی اور حکم کو مجروح کیا، ان بلوں سے جو لوگ متاثر ہوں گے ان سب سے معافی مانگتا ہوں۔












