وفاقی حکومت کے زیرِ اہتمام سی ایس بی نے اجلاس کیلئے نئی تواریخ کا اعلان کر دیا۔
(ملک اسلم اعوان، نمائندہ عالمی اخبار، اسلام آباد پاکستان)
کیبنٹ سیکریٹیریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق سول سروسز بورڈ نے وفاقی حکومت کے مختلف کیڈر سے تعلق رکھنے والے افسران کی ترقی کیلئے ہونے والے اجلاس کی نئی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس اعلامیے کے مطابق اب یہ اجلاس گیارہ مارچ تا چودہ مارچ 2025 کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیبنٹ سیکریٹیریٹ اسلام آباد میں ہو گا۔ اس سے قبل یہ اجلاس دس مارچ تا تیرہ مارچ 2025 کو ہونا تھا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن/سینٹرل سلیکشن بورڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اختر نواز ستی کریں جبکہ پارلیمانی ممبرز میں سینیٹر سعدیہ عباسی، سینیٹر سلیم مانڈی والا اور ایم این اے جاوید حنیف خان ہیں۔ اس اجلاس میں بی ایس انیس سے بی ایس بیس اور بی ایس بیس سے بی ایس اکیس میں ترقی کے منتظر بیوروکریٹس کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا۔













