سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کےلیے پیپلزپارٹی کا امیدوار ہی کامیاب ہوگا۔

لاہور کی نیب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی جس کو نامزد کرے گی وہی سینیٹ کا چیئرمین ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ سیاسی لوگ ہیں ، تعاون کرتے بھی ہیں لیتے بھی ہیں،رضا ربانی ہمارےسینئر رہنما ہیں، ان کا نام لے کرمیاں نواز شریف نے گگلی کرائی تھی۔

راجہ پرویزنے یہ بھی کہا کہ سیاست میں تلخ و شیریں باتیں ہوتی رہتی ہیں،وقت کی ضرورت ہے قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ قومی اداروں کو نشانہ بناکر عزت پائیں گے ،وہ غلطی پرہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY