اپنی ناکامی کی صورت میں انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان ڈونلڈ ٹرمپ کے گلے پڑگیا اور اب اپنی جیت کے خلاف مظاہروں کو نامناسب قرار دینے لگے ہیں۔ناٹ مائی پریزیڈنٹ،مظاہروں نے ٹرمپ کو پریشان کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر مظاہرین کو پیشہ ور قرار دینے اور میڈیا کو انہیں بھڑکانے کے حوالے سےبیان کے بعد عالمی میڈیا نے ان کی توجہ چندروز قبل ہی ختم ہونے والی انتخابی مہم کی جانب دلائی، جب وہ کہتے تھے کہ وہ ہارے تو انتخابی نتائج تسلیم نہیں کریں گے کیوں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوسکتی ہے اور اب ان مظاہرین پر برس رہے ہیں جو ان کی کامیابی کے خلاف سڑکوں پر ہیں۔

صدارتی انتخابات میں ٹرمپ نے الیکٹورل ووٹ تو زیادہ لیے لیکن پاپولر ووٹز میں وہ ہلیری سے پیچھے رہے، یعنی لوگوں کی اکثریت نے ہلیری کو ووٹ دیا

SHARE

LEAVE A REPLY