این اے 120،نتائج رکوانے کیلئے یاسمین راشد کی پٹیشن دائر

0
125

تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ29ہزار ووٹوں کی تصدیق تک نتائج جاری نہیں ہونے دینگے، این اے 120 کے نتائج کا سرکاری اعلان رکوانے کے لئے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا الیکشن جیتوں یا ہاروں الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت جاوں گی،ہمارے بار بار کہنے کے باوجود 29ہزار ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضابطہ اخلاق کے مطابق ہمیں پہلےالیکشن کمیشن سے ہی رجوع کرنا ہے،حلقے میں ایک ارب کے ترقیاتی کام کروائے گئے جو کہ انتخابات سے قبل دھاندلی تھی۔

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 120 میں الیکشن ہارنے ہونے والی ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ مشکل کام تھا ،29ہزارغیرتصدیق شدہ ووٹوں کے بغیر الیکشن لڑایا گیا،حلقے میں لوگوں کو نوکریاں دی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے لوگوں کی غربت کافائدہ اٹھایا ہے،حکومتی وزرا نےجس طرح فنڈز تقسیم کیے اس کی مثال نہیں ملتی،الیکشن میں زکواۃ کمیٹیوں کو بھی استعمال کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY