عمران کی کمپنی اثاثہ نہیں میری خیالی تنخواہ اثاثہ تھی ۔نواز شریف

0
667

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ جمعے کے عدالتی فیصلے نے ہماری ہر بات سچ ثابت کردی ، عمران کی کمپنی اثاثہ نہیں میری خیالی تنخواہ اثاثہ تھی ۔

لندن میں ائرپورٹ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں نوازشریف نے کہا کہ میری جدوجہد پاکستان میں قانون اور آئین کی حکمرانی کے لئے ہے، اس کے لئے جو کرنا پڑا کروں گا ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ 28 جولائی کے بعد کی ہماری کہی ہوئی ایک ایک بات سچ ثابت ہورہی ہے،عمران خان اور جہانگیر ترین کے مقدموں میں بھی مجھے ہی نااہل کیا جائے گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے معاملے میں بنچ عمران خان کی صفائی دے رہا ہے ، میرے اور عمران کے معاملے میں انصاف کے دو ترازوں نہیں چلیں گے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس طرح کے انصاف کے خلاف تحریک چلائیں گے،خیالی نظریہ ضرورت جلد اپنے انجام کو پہنچے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY