ڈاکٹرعارف تجمل کا کہنا ہے نوازشریف کی پرانی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا، اگر نئے ٹیسٹ کرانے پڑے تو کرائیں گے ، جناح اسپتال میں تمام ٹیسٹوں کی سہولت موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکٹرعارف تجمل نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کے نئے ٹیسٹ کرانے پڑے تو کرائیں گے، جناح اسپتال میں آنیوالا ہر مریض ہمارے لئے اہم ہے، دیگر مریضوں کو دی جانیوالی سہولتیں نواز شریف کو دی جارہی ہیں۔
ڈاکٹرعارف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی پرانی رپورٹس کا جائزہ لیاجائے گا ، وہ ایک جگہ سیٹل ہوگئے تو بورڈ اپنا کام شروع کرےگا، گائنی یونٹ میں رکھنے کا فیصلہ انتظامیہ معاملات دیکھ کر کیا جائے گا۔
انھوں نے مزید کہا نواز شریف کے ساتھ سیکیورٹی ہے اس کی وجہ سے انتظامات کرنے پڑے، جناح اسپتال میں تمام ٹیسٹوں کی سہولت موجود ہے۔
یاد رہے وزیراعظم نواز شریف کو سخت سیکیورٹی کے حصار میں کوٹ لکھپت جیل سےجناح اسپتال پہنچایا گیا ، پروفیسرعارف تجمل کا کہنا تھا کہ اسپتال میں ہر علاج کی سہولت ہے،چیک اپ سے پہلےکچھ کہناقبل ازوقت ہے، کارڈیالوجی کی سہولت ہے اور اچھے پروفیسرز ہیں۔












