نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مسجد حملے میں شہید ہونے والے پاکستانی شہری نعیم راشد کی والدہ کو نیوزی لینڈ کا ویزا جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نعیم راشد شہید کی والدہ کا نیوزی لینڈ کا ویزا جاری کر دیا گیا ہے، شہید کی والدہ نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کریں گی۔

نعیم راشد کی والدہ نے نیوزی لینڈ جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس پر وزارتِ خارجہ کی جانب سے انھیں نیوزی لینڈ کا ویزا جاری کیا گیا۔

دریں اثنا، وزارتِ خارجہ میں سانحہ نیوزی لینڈ کے حوالے سے کرائسس مینجمنٹ سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے، وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شہدا کے لواحقین کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

شاہ محمود نے کہا کہ شہدا کے لواحقین کو درپیش مشکلات کے فوری ازالے کے لیے سیل قائم کیا گیا ہے، سانحے کے باقی شہدا کے لواحقین کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY