مشن کشمیر: وزیراعظم کا آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

0
938

مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کرنے کا مشن، وزیراعظم کاآج جمعے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب شیڈول ہے۔ عمران خان مقبوضہ وادی میں بربریت اور مودی سرکار کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کل بھی ایک مصروف دن گزارا، عمران خان  اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر گئے، وزیراعظم انڈونیشیا کے صدر اور بیلجیم کے ہم منصب چالس مائیکل سے ملاقات کی۔

عمران خان نے معاشی اور ترقیاتی مذاکرے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا، پاکستان اور ملایشیا کے غربت کے خاتمے کے لیے مشترکہ پروگرام میں شرکت کی، وزیراعظم عمران خان نے روز ویلٹ ہوٹل میں پاکستانی سرمایہ کاروں سے وفد سے ملاقات کی۔

وزیراعظم مشہور امریکی کمپنی ایگزان موبل اور اے کے ڈی گروپ سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم کی ناروے کے سابق ہم منصب سے بھی ملاقات شیڈول میں شامل ہے، عمران خان کل ایشیا سوسائٹی کی تقریب سے اہم خطاب کریں گے، وزیراعظم معروف سیاسی اور بزنس مینز کے عشائیہ میں بھی شرکت کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY