ترکی کی پاکستان میں 50 لاکھ مکانوں کی تعمیر میں دلچسپی

0
863

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے ترک سرمایہ کار پاکستان میں 50 لاکھ مکانوں کی تعمیر میں دلچسپی رکھتے ہیں، پاکستان اور ترکی کے درمیان ہائی لیول کوآپریٹو کونسل پر پلان بنایاجائیگا۔

وزیراعظم کے دورہ ء ترکی کے اختتام پر صحافیوں سے گفت گو میںوزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک ترک وزرائے خارجہ ہائی لیول کوآپریٹو کونسل پر منصوبہ بندی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس کے میں پاک ترک وزراء خارجہ ملاقات میں حکمت عملی بنائی جائیگی،پاکستان ،ترکی اور افغانستان کے درمیان سربراہ اجلاس ہوگا، وزیر اعظم نے اس اجلاس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے،ترک صدر جلد پاکستان آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترک صدر کے وفد میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند کاروباری پاکستان آئیں گے۔

وزیراعظم کے ترکی کے دورے کے متعلق انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی صدر طیب اردگان سے جامع ملاقات رہی، ترکی کے وزیر خارجہ سے میری ملاقات ہوئی جس میں ترک وزیر خارجہ کو افغانستان کی صورتحال پراعتماد میں لیا۔

انہوں نے کہا کہ شام کی صورتحال پر ترک وزیر خارجہ نے اپنے نکتہ نظر سے آگاہ کیا، ترکی میں سرمایہ کاروں سے بھی اچھی ملاقاتیں ہوئی ہیں،پاکستان ترکش بزنس کونسل سے بہت اچھی نشست ہوئی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY