تحریک انصاف برطانیہ نے لندن میں حسین نواز کے گھر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے یا مظاہرے سے پی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں ہے اور واقعے میں ملوث ملزمان کوگرفتار کیا جائے۔

پی ٹی آئی برطانیہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پارٹی کارکنوں کی جانب سے حسین نواز کے گھر پر حملے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

ترجمان پی ٹی آئی برطانیہ کا کہنا ہے کہ حسین نواز کے گھر پر حملے یا مظاہرے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں ، حسین نواز کے گھر پر حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY