وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انتظار احمد قتل کیس کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا حکم دیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے انتظاراحمد کے والد سے ٹیلی فون پربات چیت کی ہے اوران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جیسا وہ کہیں گے ویسا ہی کیا جائے گا، جس طرح انھیں اطمینان ہوگا ویسا ہی کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے انتظار احمد کے والد اشتیاق احمد نے پولیس کی تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY