لاہور والٹن روڈ کے شاپنگ مال میں سیلز گرل پر تشدد کرنے والی فرزانہ نامی خاتون کو گرفتار کر کے اسکے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معلوم ہوا ہے کہ فرزانہ کو انکا خاوند طلاق دے چکا ہے جو اسے نفسیاتی مریضہ بتاتا ہے۔

چند روز پہلے لاہور کے شاپنگ مال میں خاتون نے سیلز گرل کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا تھا اور معافی مانگنے کا مطالبہ کرتی رہی۔

ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے سیلز گرل پرتشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، خاتون نے بچانے کے لیے آئی دیگر سیلز گرل پر بھی تشدد کیا، سیکیورٹی سپر وائزر پر پیپر کٹر سے حملہ کیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ خاتون کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی ہے،ویڈیو پر سوشل میڈیار صارفین نے سیلز گرل پر تشدد کرنے والی خاتون پر تنقید کی

SHARE

LEAVE A REPLY