پاکستان میں تیار ویکسین “پاک ویک” کی آج لانچنگ کی گئی، ویکسین چین سے درآمد سائنو ویک کے خام مال سے تیار کی گئی لیکن کمال یہ ہے اسکو پاک ویک کا پاکستانی نام دیا گیا
وزارت قومی صحت نے کورونا وائرس کی حفاظتی ویکسین پاک ویک کو 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگانے کیلئے لانچ کی ہے۔ پاک ویک ویکسین قومی ادارہ صحت میں تیار کی گی ہے جس کا خام مال اور تیکنکی صلاحیت چین نے فراہم کی ہے۔
وزارت قومی صحت نے ابتدائی طورپر قومی ادارہ صحت کو پاک ویک کی تیس لاکھ ڈوز تیار کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ پاک ویک کی مینوفیکچرنگ ، پیکنگ اور میٹریل قومی ادارہ صحت میں تیار کیا گیا ہے۔













