پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں شاہدآفریدی نے کہاکہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ کر صرف ون ڈے اور ٹی 20 پر فوکس کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین کو ون ڈے اور ٹی 20 کا کپتان ہونا چاہیے،آگے ورلڈ کپ آرہا ہے،اسے چھوٹے فارمیٹ پر فوکس کرنا چاہیے۔

بوم بوم آفریدی نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے کراچی میں امن لوٹ آیا ہے،ملکی حالات میں بہتری کا کریڈٹ ہمارے سکیورٹی اداروں کو جاتا ہے۔

اس سے قبل بھی کئی سابق کرکٹر سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے چکے ہیں،یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی سابق کپتان نے موجودہ کپتان کو ٹیسٹ کرکٹ ہی چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY