اپوزیشن کی جانب سے انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے لیے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کے حکومتی اقدام کو روکنے کے چار روز بعد اسپیکر اسمبلی اسد قیصر نے اہم قومی امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو ‘لامحدود ایام’ کے لیے ایوان میں بحث کرنے کی دعوت دے دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ پیش کش اسپیکر کی طرف سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن (ڈی بی اے) صوابی سے خطاب کے دوران اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے اسلام آباد میں ایک روز قبل وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے ملاقات کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں دی گئی۔

اسپیکر کی جانب سے یہ پیشکش صوابی میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے اسلام آباد میں ملاقات کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY