قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ فخر زمان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں شاندار اننگز کھیلی اور جنوبی افریقہ کی مشکل کنڈیشنز میں ٹاپ کلاس ٹیم کے خلاف عمدہ بیٹنگ کی۔

وسیم اکرم نے کہا کہ فخر زمان کے رن آؤٹ کے بارے میں بہت باتیں ہو رہی ہیں، لیکن گریٹ جاوید میانداد نے اس رن آؤٹ پر بہت زبردست جواب دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جاوید میانداد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بحیثیت بیٹسمین میری پہلی ذمہ داری ہے پہلے کریز پر پہنچوں بعد میں ادھر ادھر دیکھوں، جبکہ فخر زمان نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY