کیوبیک کی ایک مسجد میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 نمازی جاں بحق

0
284

کینیڈا کے شہر کیوبیک کی ایک مسجد میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 نمازی جاں بحق ہوگئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے امام مسجد کے حوالے سے بتایا کہ عشاء کی نماز کے دوران مسلح افراد نے کیوبیک سٹی کے اسلامک کلچرل سینٹر میں فائرنگ کی۔

اس سے قبل ایک عینی شاہد نے رائٹرز کو بتایا کہ مسجد میں 40 کے قریب افراد نماز پڑھ رہے تھے کہ تین حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی۔

مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق

فائرنگ کا واقعہ نماز عشاکے وقت پیش آیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق3حملہ آوروں نےمسجدمیں فائرنگ کی،فائرنگ کےوقت مسجدمیں40افرادموجودتھے۔

کینیڈین پولیس نے مسجد پر فائرنگ کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے تاہم پولیس ترجمان نے جاں بحق افراد کی تعداد بتانے سے گریز کیا۔

امام مسجد ینگی کا کہنا ہے کہ واقعہ ظالمانہ اقدام ہےمسلح افراد نے مسجد کے ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی۔

حملے کے بعد سرچ آپریشن میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا

SHARE

LEAVE A REPLY