سید کوثر کاظمی ۔لندن . پیر کی شام لندن کی سڑکوں پر ہزاروں افراد نے امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا اور انکے امدہ دورہ برظانیہ کی مخالفت کی

تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں اور مختلف طبقہ فکر کے افراد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسوں کو مسترد کر دیا۔
لندن کی سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد اُمڈ آئی۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ پناہ گزینوں کی آمد روکنے اور سات مسلم ممالک کے شہریوں کو ویزے جاری نہ کرنے کے اعلان کا اصل ہدف مسلم کمیونٹی ہے اور وائٹ ہاؤس کا یہ اقدام امریکہ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

برطانیہ کے دیگر شہروں میں بھی ڈونلڈٹرمپ کے حالیہ احکامات کے خلاف احتجاج کیا گیا

anti trump london

مظاہرین نے ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ پر بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا .تمام اقوام کا ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلم دشمن اقدامات کے خلاف مسلمانوں سے اظھار یک جہتی جاری ہے۔ اس موقع پر  امریکی صدر اور برطانوی وزیر اعظم کے خلاف نعرے لگائے گئے ۔ برطانوی عوام کا نعرہ ھے کے ھم ڈونلڈ ٹرمپ کو اس کی موجودہ پالیسیز کی ساتھ برطانیہ میں خوش آمدید نہیں کہیں گیے

anti trump london2

برطانوی عوام کا مطالبہ کے ڈونلڈ ٹرمپ کے برطانیہ داخلے پر پابندی لگائی جائے .برطانیہ مظلوم اقوام کے ریفوجیز کو خوش آمدید کہے اور انہیں پناہ دینے کا اعلان کرے

SHARE

LEAVE A REPLY