ایون فیلڈ فلیٹس دنیا بھر کی توجہ کا مرکز

0
1534

لندن کے علاقے پارک لین میں واقع ایون فیلڈ فلیٹس کے حوالے سے پاکستان کی احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف ریفرنس ہیں۔

لندن کا ایون فیلڈ ہاؤس ان دنوں پاکستانی سیاست، عدلیہ اور میڈیا سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ وجہ یہاں کے چار فلیٹ ہیں۔ پارک لین پر واقع ایون فیلڈ ہاؤس کے فلیٹ نمبر 16، 16 اے، 17 اور 17 اے شریف خاندان کی ملکیت بتائے جاتے ہیں۔

استغاثہ کے مطابق شریف خاندان نے یہ فلیٹ ناجائز ذرائع سے حاصل کیے تھے۔ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے مطابق یہ فلیٹ ان کے نہیں ہیں۔ خاندان کا اصرار ہے کہ چاروں فلیٹ دراصل نواز شریف کے بیٹوں کی ملکیت ہیں۔ پارک لین کا شمار لندن کے مہنگے ترین علاقوں میں ہوتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY