سعودی عرب میں اس سال روزے 29 ہوں گے اور 15جون جمعہ کو عید

0
660

ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے پیش گوئی کی ہے کہ سعودی عرب میں اس سال روزے 29 ہوں گے اور 15جون جمعہ کو عید کا پہلا دن ہو گا۔

عرب ٹی وی کے مطابق ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ فلکیاتی حساب سے جمعہ کو عید کا پہلا دن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 28رمضان بروز بدھ کو رات 10بجکر 42منٹ پر چاند کی پیدائش ہو جائے گی جبکہ جمعرات 29 رمضان کو چاند دیر تک آسمان پر نظر آئے گا۔ یاد رہے کہ رواں سال پاکستان اور سعودی عرب میں ماہ رمضان ایک ساتھ شروع ہوا تھا اس لئے عید بھی ایک ہی روز ہونے کا امکان ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY