امریکا، جنوبی کوریا میں میزائل شکن دفاعی نظام کی تنصیب شروع

0
885

شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام پر اُس کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے پیشِ نظر امریکا نے جنوبی کوریا میں ایک متنازعہ میزائل شکن دفاعی نظام کی تنصیب شروع کر دی ہے۔

سیول میں وزارتِ دفاع نے بتایا کہ تھاڈ کہلانے والے نظام کے مختلف حصے لے کر آنے والے پہلے کنٹینر کو صوبے گائیونگ سانگ میں تنصیب کے مقام تک پہنچا دیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ یہ نظام اس سال کے آخر تک مکمل طور پر کام کرنے لگے گا۔ اس نظام کو اپنے سکیورٹی مفادات کے لیے خطرہ سمجھنے والے چین اور روس نے اس امریکی اقدام کو ہدفِ تنقید بنایا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY