نائن الیون ،ورلڈ ٹریڈ سنٹر ،پنٹاگون پر حملوں کے 17سال مکمل

0
60

نائن الیون ،ورلڈ ٹریڈ سنٹر ،پنٹاگون پر حملوں کے 17سال مکمل ہوگئے ۔

نائن الیون ، وہ تاریخ جس نے دنیا کی تاریخ بدل دی۔ دہشت گردوں نے امریکی ترقی کی نشانی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو حملوں کے لیے منتخب کیا۔

نیویارک کے ماتھے کا جھومر، ورلڈ ٹریڈ سینٹر لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گیا۔

اس کارروائی میں امریکی ایئرلائن کے دو مسافر طیارے اٹھارہ منٹ کے وقفے سے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی دونوں عمارتوں سے ٹکرائے گئے۔ ان واقعات میں تین ہزار کے قریب افراد جان سے گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق پنٹاگون پر تباہ ہونے والے طیارے سے189 افراد جان سے گئے۔ اسی دوران پنسلوانیا میں طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 44 افراد ہلاک ہوئے۔

ان واقعات کے بعد اس وقت کے امریکی صدر جارج بش نے قوم سے خطاب میں کہا کہ دہشت گرد ہماری عمارتوں کی بنیادیں تو ہلاسکتے ہیں لیکن وہ متحدہ ریاست ہائے امریکا کی بنیاد کو ہاتھ بھی نہیں لگاسکیں گے۔

چند گھنٹوں میں ہی انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا عندیہ دیا جس کا آغاز 7 اکتوبر کو افغانستان میں ’’آپریشن اینڈیورنگ فریڈم‘‘ کے نام سے کیا گیا۔

نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ ٹاورز کے مقام پر تعمیر کی گئی یادگار گراؤنڈ زیرو اور میوزیم ہر سال امریکیوں کو اس سانحے کی یاد دلاتا رہے گا جس نے نہ صرف امریکا بلکہ پوری دنیا کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کی اس آگ میں دھکیل دیا جو نہ جانے کب بجھے گی۔

جاں بحق ہونے والے سیکڑوں افراد کی یاد میں آج امریکہ سمیت دیگر ممالک میں 9/11کا دن مناتے ہوئے دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY