سینیٹ چیرمین رضاربانی کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹیو، عدلیہ اور پارلیمان کو آئین کی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا، سب سے کمزور ترین ادارہ پارلیمان کا ادارہ رہا ہے، جو چاہتا ہے پارلیمان پر چڑھائی کر دیتا ہے۔
چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کوئٹہ میں سیمینارسے خطاب میں کہا ہے کہ کبھی پارلیمان کو مارشل لا سے ختم کر دیا جاتا ہے۔ آج کل آپ دیکھ رہے ہیں ایگزیکٹو پارلیمان پر حملہ آور ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری قوتوں نے آمرکےخلاف جدوجہد کی اور 58 ٹوبی کو ختم کیا گیا، 58 ٹوبی کو ختم کیا گیا تو ایک اورطریقہ کارسامنےآگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سویلین کواسلام آباد، راولپنڈی میں بیٹھےلوگوں سےحب الوطنی کےسرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ۔











