آئی سی سی نے ٹیموں اور کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے۔
نئی رینکنگ کے مطابق بولرز میں پاکستان کے حسن علی جبکہ آل راؤنڈر ز میں محمد حفیظ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، جب کہ قومی ٹیم کے عماد وسیم کا آل راؤنڈرز میں 14 واں نمبر ہے۔

آئی سی سی کی ون ڈے کے بلے بازوں کی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی سرفہرست ہیں، جنوبی افریقا کے اے بی ڈویلیئرز دوسرے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے بابر اعظم کا چوتھا نمبر ہے۔بابر اعظم کے سوا ٹاپ ٹوئنٹی میں پاکستان کا کوئی اور بیٹسمین شامل نہیں۔
ون ڈے رینکنگ میں بولرز کی فہرست میں پاکستان کے نوجوان بولر حسن علی سرفہرست ہیں جب کہ ٹاپ 20 کی فہرست میں حسن علی کے علاوہ کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں۔
ٹیموں کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ پہلے اور بھارت دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ون ڈے رینکنگ میں چھٹا نمبر برقرار ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY