امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا مشرق وُسطیٰ میں ایک پولیس مین کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں یہ بات شام سے امریکی فوجی واپس بلانے کے اپنے فیصلے کے دفاع میں لکھی ہے۔

ٹرمپ نے لکھا ہے کہ امریکا دوسروں کے تحفظ کے لیے قیمتی جانیں اور کھربوں ڈالرز خرچ کر رہا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ دیگر لوگ یہ جنگیں لڑیں۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ روس، ایران، شام اور کئی دیگر ممالک اس بات پر خوش نہیں ہیں کہ امریکا شام سے واپس جائے کیونکہ انہیں اب داعش کے خلاف ہمارے بغیر خود ہی لڑنا پڑے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY