پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر شازیہ مری کو پہلی ترجیح قرار دیا ہے۔

سندھ سے مخصوص نشستوں کے لیے نفیسہ شاہ کا دوسرا اور شگفتہ جمانی کا تیسرا نمبر ہے۔

پیپلز پارٹی سیدہ شہلا رضا اور مہتاب اکبر راشدی کو بھی ایم این اے بنانے کی خواہش مند ہے۔

سندھ سے بڑی کامیابی ملی تو ناز بلوچ اور شرمیلا فاروقی بھی قومی اسمبلی کی رکن بنیں گی۔

شاہدہ رحمانی، مسرت رفیق مہیسر، ڈاکٹر شازیہ سومرو، ناز بلوچ، سحر کامران، شرمیلا فاروقی اور شازیہ نظامانی بھی ایم این اے کی ترجیحی فہرست میں شامل ہیں۔

سندھ کی صوبائی اسمبلی میں عذرا فضل پیچوہو پیپلز پارٹی کی پہلی ترجیح ہیں۔ بی بی یاسمین شاہ، نزہت پٹھان، رخسانہ شاہ، ہیر سوہو اور ندا کھوڑو بھی پیپلز پارٹی کی ترجیحی فہرست میں شامل ہیں۔

صوبائی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست میں پیپلز پارٹی نے سیما خرم، تنزیلہ حبیبہ، ریحانہ لغاری، ماروی راشدی، سعدیہ جاوید، فرزانہ حنیف بلوچ، سرجیلہ لغاری، حنا دستگیر کا نام بھی شامل ہے۔

سندھ اسمبلی کی خواتین کی فہرست میں ڈاکٹر غزنا خالد، صائمہ آغا، روما مشتاق مٹو، عروبہ ربانی، خیر النساء مغل، ملیحہ منظور، شازیہ کریم سنگھار، شاہینہ شیر علی، سمیتا افضال اور روبینہ قائم خانی کا نام بھی ہے۔

پیپلز پارٹی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کی لسٹ میں غزالہ سیال، کلثوم چانڈیو، شمع عارف، شبانہ خان کے نام بھی شامل ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY