شادی کی کامیابی کا مال و دولت سے ہی فقط تعلق نہیں

0
658

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس نے ستائیس سالہ رفاقت کے بعد ٹویٹر پر طلاق کا اعلان کر دیا۔ دونوں کی شادی 27 سال برقرار رہی۔

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی بیوی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ تین بچوں کو پروان چڑھایا لیکن مزید اکٹھے نہیں چل سکتے، بہت سوچ بچار کے بعد شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا، دونوں بل ملینڈا فاؤنڈیشن میں مشترکہ کام جاری رکھیں گے۔ دونوں مشترکہ طور پر فلاحی تنظیم بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کا انتظام بھی سنبھالتے ہیں۔

بل گیٹس اور ملینڈا کی پہلی ملاقات 1980 کے اواخر میں ہوئی تھی جب میلنڈا نے بل گیٹس کی کمپنی مائیکروسافٹ میں ملازمت کا آغاز کیا، دونوں کی مشترکہ کمپنی مائیکرو سافٹ کے اثاثوں کی مالیت اربوں ڈالر ہے۔ امریکی بزنس مین بل گیٹس دنیا کے چوتھے امیر ترین آدمی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY