پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز کے خاتمے پر قومی ٹیم کے 5 کھلاڑی صرف 198رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے ہیں اور اب ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان کو میچ جیتے کے لیئے 119سکور درکار ہیں اور اسکے پانچ کھلاڑی باقی ہیں۔ اسوقت اسد شفیق اور کپتان کریز پر ہیں۔
اسد شفیق 86اور کپتان سرفراز احمد 7 5رنز پر کھیل رہے ہیں۔انہوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 146رنز کی شراکت قائم کردی ہے۔
اس ے قبل لنکن ٹیم کے 317 رنز کےہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے 5 کھلاڑی صرف 62 رنز کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ سری لنکا کی جانب سے دلروان پریرا نے 3 جبکہ گیماگے اور پردیپ نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ہے۔













