بھارت نے افغانستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ‘ڈبل سپر اوور’ میں شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔
بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں بھارت نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارتی ٹیم نے روہت شرما اور رنکو سنگھ کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت افغانستان کے خلاف 4 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔ روہت 69 گیندوں پر 121 اور رنکو سنگھ 39 گیندوں پر 69 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔













