کانٹوں کا سفر! فائزہ عباس

0
1344

مسکراہٹیں اجنبی بن جائیں تو جذبے بھی بے اثر ہو جاتے ہیں ۔۔۔اور بے اثر جزبوں کی چوٹ انسان کو اسطرح زخمی کرتی ہے کہ درد ہی درد کو کاٹ دیتا ہے۔۔۔اور انسان کا رابطہ درد سے کٹ جائے تو وہ بے حسی جنم لیتی ہے جسے احساس کی گرمی بھی پگھلا نہیں سکتی اور جذبے اور رعنائیوں کا بھی اثر نہیں ہوتا۔۔۔
اور جب جزبےبے اثر ہو جائیں تو انسان زندہ تو ہوتا ہے مگر اپنی زندگی جی چکا ہوتا ہے جسکی پھر نہ خواہش رہتی ہے نہ چاہت نہ ضرورت اور یہ موت انسان کو وہ اپنے دیتے ہیں جن پر بے پناہ مان ہوتا ہے ۔۔۔
جن سے انسان اپنے لیے بھلائی کے سوا کچھ توقع نہیں رکھتا ۔۔۔
مگر اپنوں کے ہاتھوں سے ملے زخم انسان کی روح میں سلگتے ان ایسے آتش فشاں کیطرح ہوتے ہیں جو اوپر سے بھی آگے اگلتے دکھائی دیتے ہیں اور اندر سے بھی۔۔۔
یہ وہ رشتے ہوےے ہیں جو کانٹے دار راستوں کیطرح انسانی روح میں پیوست ہوتے ہیں کہ کہ ہر بار زخم اور گہرے۔۔
۔اور دردناک ہوتے چلے جاتے ہیں۔۔۔۔
انسانوں کی بے رحمی۔۔۔سفاکیت اور حیوانیت انسان کی زندگی کا وہ کٹھن ترین سفر ہے جسے طے کرتے کرتے ۔۔۔اور اور جس سے خود کو محفوظ رکھتے رکھتے انسان کٹ کٹ کر ٹکڑے ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتا ہے مگر یہ آزمائش آخری سانس تک انسان کے ساتھ رہتی ہے۔۔۔
فرعونیت کے روپ پر کتنا بھی خوبصورت لباس پہنا دیا جائے وہ روپ بدل نہیں سکتا۔۔۔۔

انسان خدا بننے کے جنون میں اپنی اصل کو کہیں دفن کر آیا ہے اور سمجھتا ہے کہ وہ جو ہے سو وہ ہی عقل کل ہے ۔۔۔۔۔
مگر اصل میں اپنے فائدوں کو جائز رنگ دینے کے لیے اس نے دھنک کے رنگ پہن رکھے ہیں جن کو پہن لینے سے اسکی اصل چھپ نہیں سکت۔۔۔ی ۔۔۔دراصل انسان بہت ظالم ہے۔۔۔بہت ظالم۔۔۔۔
یہی کہتے کہتے ۔۔۔۔۔۔۔

اپنی سرخ آنسوؤں بھری آنکھوں سے کھڑکی کے باہر آسمان کو تکتے تکتے۔۔۔۔کھلی آنکھوں سے۔۔۔۔
وہ ہمیشہ کی نیند سو گئی۔۔۔بہت گہری۔۔۔
پر سکون اور مطمئن۔۔۔
کیوں کہ وہ اپنا فرض پورا کر چکی تھی۔۔
۔اپنے ہونے کا تاوان دے چکی تھی ۔۔۔اپنی ہر سانس کا قرض وہ اتار چکی تھی۔۔۔۔
اسے اب اور نہیں لڑنا تھا۔۔۔۔
اس نے اپنا سفر اپنے بل بوتے پر ۔ ۔اپنی زات پر بھروسہ رکھتے ہوئے مکمل کیا۔۔۔۔
اور اب آگے کا سفر اسکے لیے یقیننا سکون تھا۔۔۔۔
کیونکہ رب کسی کے صبر۔۔۔کسی کی عمر بھر کی ریاضت۔۔۔کو ضائع نہیں کرتا۔۔۔
وہ تو انسان کے ایک معمولی کانٹا چبھنے کو اپنی عطا سے نوازتا ہے تو کسی کے کانٹوں کے سفر کو کسطرح رائگاں جانے دے سکتا ہے۔ ۔ !!!

فائزہ عباس

SHARE

LEAVE A REPLY